وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنے مستقبل کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ اطفال کی تھیم ’مستقبل کو سنو‘ ہے، یومِ اطفال کی یہ تھیم بچوں کی رائے کو اہمیت دینے کا پیغام دیتی ہے، خاندان اور معاشرے میں بچوں کو مشاورت میں شریک کرنے کی تہذیب کو عام کرنا ہو گا۔
وزیرِاعلیٰ سندھ نے بتایا کہ چائلڈ لیبر اور چائلد میرج پر پابندی کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ بچوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔