پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی این ایس سی سلطان چاؤلہ کا کہنا ہے کہ جہاز آرڈر طے کرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کے لیے جہاز چین سے خریدیں گے، ایک جہاز کی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہو گی۔
سلطان چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پہلا جہاز تقریباً 1 سال بعد مل سکتا ہے، دیگر بعد میں دستیاب ہوں گے، پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائے گی۔
چیئرمین سلطان چاؤلہ نے کہا کہ 2 پرانے جہاز 8 ارب روپے میں بیچنے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، مارچ تک فروخت مکمل کریں گے۔
پاکستان نے آخری بار 20 سال قبل پی آئی اے کے لیے نئے ہوائی جہازوں کا آرڈر دیا تھا۔