پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ آسان نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کھیلتے ہیں تو پتہ چلتا یے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے سے پہلے ان سب چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کھیل سے آگاہی، فٹنس اور ڈائٹ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں آکر پتہ چلتا ہے کہ یہ چیزیں کتنی ضروری ہیں، اگر شروع سے ہی پتہ ہو تو انٹرنیشنل کرکٹ میں آکر آسانی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے سے پہلے ہمیں ان چیزوں کا کوئی علم نہیں تھا۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے ڈیولپمنٹ پروگرام کا ہونا اشد ضروری ہے، ڈیولپمنٹ کے پروگرامز سے ہی نوجوان نسل کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈیولپمنٹ پروگرامز سے اچھے کرکٹرز سامنے آتے ہیں، مختلف شہروں میں ٹیلنٹ ہے مگر ان کھلاڑیوں کو سہولتیں میسر نہیں ہیں۔