لکی مروت میں پہاڑخیل پکہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔