بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وفا نبھائی اور ڈی چوک پہنچیں۔
اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ 24 نومبر کو بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بھیجا گیا، یہ ایک ہی دن میں بیرسٹر گوہر کی بانی سے دوسری ملاقات تھی۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو کارکنان کے نام 20 سیکنڈ کی ویڈیو بنانے کا کہا، بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کی مرضی پر ویڈیو بنانے سے انکار کر دیا۔
ترجمان بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں پیغام اپنی مرضی کا دوں گا، انہوں نے سارا اختیار بشریٰ بی بی کو دیا۔