اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کی حمایت کر دی۔
اس حوالے سے صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن رولز بننے تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جسٹس منصور علی شاہ کے خط کی حمایت کرتی ہے، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کی منتظر ہیں۔
صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے کہا ہے کہ ان درخواستوں کو فوراً کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، ججز تقرری کو جوڈیشل کمیشن رولز بننے تک ملتوی کیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کا آج جمعے کو ہونے والا اجلاس مؤخر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔