پاکستان ریلوے نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاہور سے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین 26 دسمبر کی دوپہر ایک بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور 27 دسمبرکی صبح ساڑھے 4 بجے شاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن لاڑکانہ پہنچے گی۔
یہ خصوصی ٹرین 27 دسمبر کی شام 7 بجے لاڑکانہ سے واپس لاہور روانہ ہوگی۔