پشاور میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکریٹری کے پی، آئی جی اور متعلقہ اراکینِ شریک ہوئے۔
اجلاس میں کرم میں قیامِ امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء کو کرم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس کو گرینڈ جرگے کی طرف سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں کرم میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور امن کے قیام کے لیے فیصلے کیے گئے اور پائیدار امن کے لیے حکمتِ عملی وضع کی گئی۔
علاقے میں اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے۔