بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں سرد ہواؤں نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
چمن کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات درجۂ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔
بالائی علاقوں میں جوہڑ، تالابوں اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔