حکومت نے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کےلیے جلد اپنی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
سب تک نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ہوا ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم بھی رابطے میں ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا پیر کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مذاکرات متاثر ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ اُن کے حق میں آیا اور وہ بری ہوگئے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، فیصلہ خلاف آنے پر تحریک انصاف کی طرف سے بھی مذاکرات کا عمل معطل نہیں ہوناچاہیے۔