کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا، آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے اور زمبابوے میں شان دار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی کر کٹ ٹیم کو بھارتی میڈیا نے چیمپئینز ٹرافی کے لئے فیورٹ قرار دے دیا ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی فارم کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دبئی میں ہونیوالا پاک بھارت ٹاکرا دلچسپ ہوگا ا مکان ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں بھی نظر آئیں۔