بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز دورۂ آسٹریلیا کے دوران مقامی میڈیا کےسوالوں کا جواب دینے سے ہچکچانے لگے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران آسٹریلوی میڈیا کو سوالات کا موقع نہیں دیا گیا جس پر آسٹریلوی صحافی برہم دکھائی دیے۔
بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ کی میڈیا سے گفتگو میں صرف بھارتی صحافیوں کے سوال لیے گئے۔
اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے آفیشل کا کہنا تھا کہ ٹیم کی بس جانے والی تھی اسی لیے سوالات نہیں لے سکے۔
دوسری جانب آسٹریلوی صحافی نے بھارتی آفیشل سے شکایت کی کہ آئندہ ہمارے سوالات نہیں لینے تو ہمیں پہلے ہی بتا دیا کریں، سوالات نہیں لینے تو ہمارا یہاں آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایئر پورٹ پر ویرات کوہلی کی بھی صحافی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔