قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے لیے نئے جہازوں کی خریداری سے متعلق وضاحت طلب کر لی۔
اسٹینڈنگ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ نئے جہازوں کی خریداری کے لیے طریقہ کار میں بولیاں نہ طلب کرنے کی وضاحت کی جائے۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ اوپن بڈنگ کے بجائے شپ یارڈ کو جہازوں کا ٹھیہ دینے پر بریفنگ دی جائے۔
قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایچ آر ایڈمن ہیڈ کو ہٹا کر ریٹائر افسر کو بھرتی کرنے کا معاملہ بھی اٹھا لیا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ سبی اور چترال جہازوں کے حادثے میں ملوث افسران کےخلاف کارروائی کی تفصیل دی جائے۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس کل چیئرمین کمیٹی قادر پٹیل کی سربراہی میں ہو گا۔