البانیہ میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر 1 سال کے لیے پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق البانیہ میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کا اطلاق اگلے سال کے آغاز سے ہو گا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق البانیہ کی حکومت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ایک نوجوان طالبِ علم کے قتل کے بعد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ میں گزشتہ ماہ ایک طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا تھا۔
اس جھگڑے کا آغاز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہونے والی بحث سے ہوا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد حکام نے والدین اور اساتذہ کے ساتھ 1300 میٹنگز کیں جس کے بعد ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے البانوی وزیرِ اعظم اِدی رام نے کہا ہے کہ ہم ایک سال کے لیے ٹک ٹاک کو مکمل بند کرنے جا رہے ہیں اور اس پابندی کا آغاز نئے آنے والے سال سے ہو گا۔