پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل اسمبلنگ میں 57 فیصد کے بڑے اضافے کی نوید سنادی۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ملک میں جنوری تا نومبر 2024ء کے دوران 2 کروڑ 84 لاکھ موبائل یونٹس اسمبل ہوئے۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق صرف ماہ نومبر کے دوران 23 لاکھ موبائل فونز اسمبل ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق سال 2024ء میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ موبائل یونٹس اسمبل ہونے کا امکان ہے۔