کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عمارت کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی مکینوں کو احتیاطی طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں نیچے دکانیں اور مختلف کمپنیوں کے آؤٹ لیٹس ہیں، عمارت کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس ہیں، مکینوں کو احتیاطی طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھواں زیادہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، پانچ فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔