مشہور بھارتی فلم ڈائریکٹر شیام بینیگال 90 برس کی عمر میں ممبئی کے ایک اسپتال میں چل بسے، وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔
جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے سکندر آباد میں دسمبر 1934 میں پیدا ہونے والے شیام بینیگال نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ایوارڈ یافتہ فلمیں بنائیں جن میں انکور، بھومیکا، منتھان اور نشانت شامل ہیں۔
انکی بیٹی پیا بینیگال نے پیر کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے والد کی موت کی تصدیق کی، واضح رہے کہ انھوں نے اس ماہ کی 14 تاریخ کو ہی اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔
انکی موت پر شبانہ اعظمی، نصیرالدین شاہ، اکشے کمار، منوج باجپائی اور شیکھر کپور سمیت انڈسٹری کے متعدد افراد نے دلی افسوس اور رنج کا اظہاری کیا اور انھیں لیجنڈ قرار دیا۔