پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچوں کے لیے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
یہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کا 19 سال میں پہلا دورۂ پاکستان ہو گا، انہوں نے آخری بار نومبر 2006ء میں 3 ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016ء میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018ء کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے، ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022ء میں اور 2 بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018ء اور دسمبر 2021ء میں کھیلی تھی۔
ٹور شیڈول:
10-12 جنوری: 3 روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
17-21 جنوری: پہلا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
25-29 جنوری: دوسرا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم