امریکی ریاست نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلانے والے ملزم کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔
امریکی پولیس کے مطابق ملزم پر قتل اور آگ لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو واقعے کے 6 گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا، مشتبہ شخص 2018ء میں بغیر اجازت امریکا میں داخل ہوا تھا۔
محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں بعد ملزم کو گوئٹے مالا ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ملزم کب غیر قانونی طور پر دوبارہ امریکا میں داخل ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی کی ریاست نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی عورت کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔