پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی۔
جسٹس اعجاز انور نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، ان پر بہت سارے کیسز ہیں، اس لیے ان کا ہر جگہ پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب مذاکراتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، وہاں پر بھی جانا ہوتا ہے، پہلے بھی اس عدالت نے ضمانت دی، پھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا۔
عمر ایوب کے وکیل نے استدعا کی کہ ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کو وقت دیتے ہیں۔