اسلام آباد میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 1500 پولیس افسران اور جوان ضلع بھر میں فرائض سر انجام دیں گے، مسیحی عبادت گاہوں پر مسلح اہلکار تعینات ہوں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کریں گے۔