لبرل ڈیمو کریٹ رہنما کشمیر نژاد شفق محمود ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن بنا دیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میں پیدا ہونے والے شفق محمود اپنے خاندان کے ہمراہ چار برس کی عمر میں شیفیلڈ آ کر آباد ہوئے تھے، شیفیلڈ کونسل میں 2011ء سے لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے لیڈر شفق محمود نے لاریوں سے سامان اتارنے سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔
شفق محمود نے اسٹورز میں کام شروع کیا اور سب سے کم عمر منیجر بن گئے، شیفیلڈ یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم بھی حاصل کی۔
یوتھ ورکر بن شفق محمود نے پیچھے رہ جانے والے نوجوانوں کے لیے کام کیا اور انہیں تعلیم کو مواقع تک رسائی فراہم کی۔
شفق محمود2011ء میں شیفیلڈ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے رہنما بنے، 2015ء میں ملکہ نے انہیں ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا۔
شفق محمود کو 2019ء میں یورپی پارلیمنٹ یاکشائر و ہمبر کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا۔
شفق محمود نے 22-2021ء میں کیریئر کمیشن کی سربراہی بھی کی، کمیشن کو پارٹی لیڈر سر ایڈ ڈیوی نے قائم کیا تھا۔