پشاور ہائی کورٹ نےصوبائی حکومت کے غیر قانونی جلسے و جلوس روکنے کی درخواست پر سماعت کی ہے۔
عدالت عالیہ پشاور نے خیبر پختونخوا حکومت کو نوٹس جاری کرکے 14 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
درخواست پر سماعت میں جسٹس ارشد علی اور جسٹس فصل سبحان نے کی، اس دوان وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صوبائی حکومت آئے روز احتجاجی مظاہرے کرتی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ احتجاج میں حکومتی مشینری اور وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے، احتجاجی مظاہروں کےباعث صوبہ بدحالی کا شکار ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت نے لوگوں کو جمع کیا۔