پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 1509 پوائنٹس کم ہوگیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 36 رہی۔
حصص بازار میں آج 88 کروڑ شیئرز کے سودے 54 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 194 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 251 ارب روپے ہے۔