شمالی غزہ میں حماس کے ہاتھوں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جن کی اسرائیل نے تفصیلات جاری کردیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران 3 فوجی مارے گئے ہیں، ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 22 سالہ کیپٹن ایلے گیبریئل 21 سالہ سارجنٹ نیتانئیل اور 21 سالہ سارجنٹ ہلیل دینر کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں فوجی کفیر بریگیڈ کی شمشون بٹالین میں شامل تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں فوجی بیت حنون کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے، جس کے بعد غزہ میں حماس کے ہاتھوں مرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 391 ہو گئی ہے، جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک وزارت دفاع کا کنٹریکٹر بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 21 افراد شہید اور 51 زخمی ہوگئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 338 جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 764 افراد زخمی ہوگئے۔