شام کے شہر حماہ میں نامعلوم افراد نے کرسمس ٹری کو آگ لگا دی، کرسمس ٹری کو نقصان پہنچانے کے خلاف مسیحی افراد نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
شام میں ھیت التحریر الشام کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ کرسمس ٹری کو نقصان پہنچانے میں غیر ملکی جنگجو ملوث ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دوسرا کرسمس ٹری بھی لگایا جائے گا۔