جنوبی افریقا کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ریڈ بال اسکواڈ نے سنچورین میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا ۔
وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان ٹیم کا ریڈ بال کرکٹ میں امتحان ہے، سنچورین میں کپتان شان مسعود کی سربراہی میں کھلاڑیوں نے پہلا پریکٹس سیشن کیا۔
شان مسعود نے سیریز کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ حکمت عملی شیئر کی، جس کے بعد کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن کیا، پھر بیٹرز نے بیٹ سنبھالے اور بولرز نے گیند کرائی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے ٹیمبا باووما ٹیسٹ میچ میں بھی کپتانی کریں گے۔