شکارپور میں ڈاکوؤں نے گڑھی تیغو میں ہوٹل میں بیٹھے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار ہوٹل پر چائے پینے کےلیے بیٹھے تھے۔
وزیراعلیٰ کا نوٹس، ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے گڑھی تیغومیں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ملزمان کو فوری گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ علاقے میں امن کی بحالی کےلیے تمام تر سرکاری مشینری استعمال میں لائی جائے۔