بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا ہے سب قیدیوں کو رہا کریں اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں، میں ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا۔
اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بے گناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بڑی دیر بعد پاکستان میں امن آیا تھا کیونکہ افغانستان میں امن آیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی معیشت کےلیے تین چیزیں درکار ہیں، قانون کی حکمرانی، سیاسی استحکام اور امن ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہیں۔