اپنی نو آبادیات کے خاتمے کے سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر فرانس نے اپنی ایک فوجی چھاؤنی کا کنٹرول چاڈ کی مقامی فورسز کے حوالے کردیا۔
وسطی افریقی ملک چاڈ کے چیف آف ملٹری اسٹاف نے جمعرات کو بتایا کہ چاڈ کی جانب سے عوام کو مشرقی شہر ابیچے اور دارالحکومت سے فرانسیسی افواج کے انخلاء سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
چاڈ کی افواج کے مطابق فرانسیسی فوجی اہلکار گاڑیوں میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی افواج کی جانب سے روانہ ہونے والے اہلکاروں کی کوئی تعداد نہیں بتائی گئی جبکہ فرانسیسی افواج کے 1 ہزار اہلکار چاڈ میں موجود تھے۔
یہ حوالگی پہلے سے طے شدہ کلینڈر اور شرائط کے مطابق عمل میں آئی
چاڈ کی جانب سے گزشتہ مہینے فرانس سے فوجی تعاون ختم کردیا گیا تھا۔