کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے روانہ کردیے گئے ہیں۔
آگ اتنی شدید ہے کہ اس کا دھواں اور شعلے کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جاسکتے ہیں، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
زرائع کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔