پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔
کولکتہ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے، یہاں بولرز کو ایکوریٹ بولنگ کرنا ہوتی ہے۔
انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی، انجری میں بھی کھیل سکتا تھا لیکن اچھا کیا تھوڑا آرام کیا۔
فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کا اثر بھی پڑتا ہے اور کارگردگی پر فرق بھی، جنوبی افریقا کے خلاف کم بیک کیا، اسی میچ سے ٹیم کا کمبی نیشن بنا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔