نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی اہم امور پر ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے گفتگو کے دوران افغان پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے تحفظ پر زور دیا۔
سمانتھا پاور نے افغان پناہ گزینوں، سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور اہل افراد کی محفوظ اور تیزی سے امریکا منتقلی اور آباد کاری کے لیے پاک امریکا تعاون کے طریقہ کار پر بھی بات کی۔
دونوں فریقین نے سیلاب سے بحالی اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا گرین الائنس کے پلیٹ فارم سے جاری کام کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
اس کے علاوہ غزہ میں انسانی بحران، خوراک، پانی اور طبی سہولتوں کے لیے امریکا اور دیگر ملکوں کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔