پشاور کے علاقے تہکال میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ورسک مختیار خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تہکال کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک فریق کے لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
مختیار خان نے کہا کہ دوسرا فریق تاک میں پہلے سے موجود تھا، دونوں فریقین کا سامنا ہوا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔