جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ملیالم اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پریا ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہی موجود تھیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔
وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں اور بتایا جارہا ہے کہ ان کے بچے کو بچالیا گیا ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
ان کی موت کی خبر اداکار کشور ستیا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دی تھی۔ اداکار نے تحریر کیا تھا کہ ٹیلی ویژن سیکٹر میں سے ایک اور بری خبر آئی ہے، ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔