آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے۔
اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، کپتان ٹمبا باؤما 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تاہم اس کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن کے درمیان 200 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی، ڈی کوک نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر 53 رنز بنا سکے۔ہینرک کلاسن 15 اور ایڈن مارکرم 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جیت سے چند قدم کے فاصلے پر رہے تاہم کوشش کریں گے آج کے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔
جنوبی افریقا نے تبریز شمسی کی جگہ کاگیسو ربادا جبکہ نیوزی لینڈ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو پلئینگ الیون میں جگہ دی ہے۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ
کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ