ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 632 ڈالر ہے۔