آذربائیجان میں جاسوسی کے الزام پر گرفتار فرانسیسی شہری کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔ باکو سے خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی شہری مارٹن ریان کو جاسوسی کے الزام میں دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
آذری پراسیکیوٹر کے مطابق فرانسیسی شہری آذربائیجان کے ترکیہ، ایران اور پاکستان سے تعلقات کی معلومات جمع کر رہا تھا۔
آذری پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی شہری روس اور چین کی کمپنیوں کی معلومات بھی جمع کر رہا تھا، انھوں نے کہا فرانسیسی شہری فرانسیسی سفارتخانے کے سیکیورٹی سروس عملے سے رابطےمیں بھی تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت میں فرانسیسی شہری نے لاعلمی میں جاسوسی کرنے پر ندامت کا اظہار کیا۔ شہری کے ساتھ ایک آذری شہری پر بھی بغاوت کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق الزام ثابت ہونے پر فرانسیسی شہری کو 15 سال اور آذری شہری کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
شہری مارٹن ریان کے وکیل نے کہا اس کے موکل کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانس نے اپنے شہری پر جاسوسی کے الزام سے انکار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔