پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی مزید تصاویر کے بعد اب ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
نیلم منیر نے گزشتہ ہفتے اپنی مایوں کی تصاویر کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز اور دبئی میں نکاح کے بعد دولہا کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
تاہم اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے فوٹو شوٹ کی مزید تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
آفیشل فوٹوگرافر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیلم منیر کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے جیون ساتھی نے روایتی پاکستانی دولہے کی طرح شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں نیلم منیر مسکراتی ہوئی بڑی ہی دلکش لگ رہی ہیں، جبکہ اس دوران دولہے نے اپنی دلہنیا کو پھول بھی پیش کیا اور نیلم منیر نے اپنے ساتھی کو انگوٹھی بھی پہنائی۔
خیال رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کا شمار مقبول اور حسین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی سپر ہٹ پروجیکٹس میں اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
نیلم منیر کے کامیاب پروجیکٹس میں ’خمار’، ’دل موم کا دیا’،’قید تنہائی’، ‘اشک’ اور ’احرامِ جنون’ جیسے نام شامل ہیں لیکن اداکارہ کو شہرت سے ہمکنار کرنے والے پروجیکٹ میں یاسر نواز کے ساتھ ادا کیا گیا ڈرامہ سیریل میں ان کا کردار ’الفت‘ سرفہرست ہے۔