اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مارکارروائیوں کے لیے ایمبولینس کا غیر قانونی استعمال کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کے نمائندۂ خصوصی سرانسسکا البانی نے ایمبولینس کو حربی کارروائیوں میں استعمال کرنے کے عمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی کمانڈوز کو مسلح حالت میں ایمبولینس سے نکل کر کارروائی کرتے ہوئے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ماہ ہونے والے اس واقعے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا تھا۔
اس کارروائی میں 2 فلسطینی شہید ہوئے تھے جن میں 1 خاتون بھی شامل تھی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ رات مقبوضہ کنارے میں کئی فلسطینی دیہاتوں پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔