وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اہم قومی امور زیرِ بحث آئیں گے جبکہ سیکیورٹی اور معاشی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی معاملات پر اظہارِ خیال بھی کریں گے۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔