کراچی میں باپ نے اپنے ہی 3 سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش سوکھے نالے میں پھینک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
18 اکتوبر کو کراچی کے علاقے بن قاسم کے سوکھے نالے سے ملنے والے 3 سالہ بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، 3 سالہ امان کو اس کے باپ نے قتل کیا، ملزم کو سعود آباد تھانے کی تفتیشی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا امان جب پیدا ہوا تو اسے پالنے کے لئے اس کے دوست کو گود دے دیا تھا۔
واردات کے روز بچہ اپنی والدہ سے ملنے آیا ہوا تھا تاہم بچہ اپنے والد کو والد نہیں مان رہا تھا، جس پر طیش میں آکر ملزم نے اس کا قتل کیا اور 23 اکتوبر کو بچے کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ سعودآباد میں درج کرادی۔