پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟
سب تک نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ملاقات کیلئے جیل مینوئل معطل کرنا چاہتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک دفعہ تحریری مطالبات سامنے لے آئیں کل انھوں نے دوبارہ الیکشن کی بھی بات کی، ہم نے یہ کہا کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں تو یہ دوسری میٹنگ تک کی بات تھی، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آگے بھی ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ دھرنے، مظاہروں کے آداب قرینوں پر کچھ اتفاق کرلیں، حکومت قائم رہے گی ان کے دھرنوں سے کوئی ڈر نہیں۔