کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول کورٹ لاہور نے حیدر حسین کی درخواست پر حکم امتناعی کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست حکم امتناہی کو منظور کرلیا اور فیصلہ آنے تک موجودہ سکریٹری رانا مجاہد علی خان کو یہ عہدہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے، حیدر حسین کا دعوی ہے کہ وہ بدستور پی ایچ ایف کے سکریٹری ہیں،لاہور کے سیشن کورٹ میں داخل مقدمے میں حیدر حسین نے اپنے استعفی کو جعلی قرار دیا تھا ۔