بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی بھانجی الیزے اگنی ہوتری کی پہلی فلم ’فرّے‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا۔
یہ فلم سلمان خان کی پروڈکشن ہے، اس موقع پر سلمان خان روز مرہ کے انداز میں نظر آئے، ممبئی میں ہونے والی اس تقریب کے موقع پر ان کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ الیزے اگنی ہوتری، سلمان خان کی ہمشیرہ الویرا خان اور فلمساز اتول اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں۔ فلم فرّے اس ماہ کی 24 کو ریلیز ہوگی۔
تقریب کے دوران سلمان خان نے الیزے اگنی ہوتری اور فرّے کی پوری ٹیم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ تقریب میں آیوش شرما اور ان کی اہلیہ ارپیتا خان، سہیل خان اور ان کے بیٹے نیروان خان بھی موجود تھے۔
ایوارڈ یافتہ فلمساز سومیندرا پادھی اس فلم کے ہدایتکار ہیں جبکہ کاسٹ میں الیزے کے علاوہ زین شاہ، ساحل مہتا، پرسنا بشٹ، رونیت بوس رائے اور جوہی بابر سونی شامل ہیں۔