سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے۔
سیمی فائنل میں آصف نے ہم وطن نسیم اختر کو پانچ ۔ تین سے شکست دی۔
نسیم اختر نے ساتویں فریم میں سنچری بریک کھیلا مگر ورلڈ چیمپیئن آصف پر برتری نہ لے سکے۔
فائنل کے فیصلہ کن معرکے میں محمد آصف سری لنکا کے طحہٰ ارشاتھ کے مدمقابل آئیں گے۔
طحہٰ ارشاتھ نے دوسر ے سیمی فائنل میں نیپال کے انکت مان کو شکست دی تھی۔