پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی میں تاخیر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ میرا سے حال ہی میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی ہو گئی ہے، آپ کا کب تک شادی کرنے کا ارادہ ہے؟
اُنہوں نے صحافی کے اس سوال پر پہلے تو گہری خاموشی اختیار کیے رکھی پھر جب صحافی نے اداکارہ کو خاموش دیکھ کہ یہ کہا کہ آپ کچھ سوچ رہی ہیں یا پھر اپنے چہرے کہ ان تاثرات کے ذریعے مجھے جواب دے رہی ہیں؟
اداکارہ میرا نے یہ سن کر انتہائی دکھ بھرے انداز میں کہا کہ مجھے بس افوس ہے۔
یہ جواب سن کر صحافی نے یہ پوچھا کہ آپ کو کس چیز پر افسوس ہے، نیلم منیر کی شادی ہونے پر یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے پر؟
اداکارہ میرا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی شادی میں تاخیر ہونے پر افسوس ہے۔
پھر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو ابھی تک اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا؟
اداکارہ میرا نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا اور یہ کہتے ہوئے اُٹھ کر چلی گئیں۔