سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ہی معروف بھارتی معروف شخصیات کے بچپن اور لڑکپن کی تصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا نے معروف اداکارہ و ماڈل، ڈیجیٹل پروگرام کی میزبان، پٹودی خاندان کی بہو کرینہ کپور عرف بیبو کے بچپن کی تصویر ڈھونڈ نکالی ہے۔
اداکارہ کرینہ کی اس تصویر کا موازنہ ان کے دوسرے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کے بچپن کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہے جس سے متعلق صارفین بھی ماں اور بیٹے کے بچپن میں بے تحاشہ مشابہت پر خوش گوار حیرانی میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس تصویر کے وائرل ہونے سے قبل بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور عرف لولو نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ کرینہ کپور کا بیٹا جہانگیر علی خان بالکل اپنی والدہ کی کاربن کاپی ہے۔