اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 پناہ گزینوں اور پناہ کی تلاش جانے والوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی سال سے حراست میں رکھا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی 2 دفعات کی خلاف ورزی کی ہے، ایک صوابدیدی حراست اور دوسری حراست کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حق کا تحفظ شامل ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے ادارے نے آسٹریلیا سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ آسٹریلیا تارکینِ وطن کو مناسب معاوضہ ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کے دوبارہ اس قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔