غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل غزہ کے القدس اسپتال کو متعدد مرتبہ بمباری کی دھمکی دے چکا ہے، اس اسپتال میں سیکڑوں زخمی، بیمار اور تقریباً 14 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے انڈونیشین اسپتال کا مرکزی پاور جنریٹر ایندھن ختم ہونے کے سبب بند ہوگیا ہے اور اب اسپتال میں بیک اپ جنریٹر استعمال کیا جارہا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں انڈونیشین اسپتال کے مرکزی جنریٹر بند ہونے سے سیکڑوں زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں سے غزہ پر زمینی حملے بھی شروع کردیے ہیں۔